the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے جات اپنے اندر بے شمارغذائیت رکھتے ہیں جن کا استعمال جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے اوران میں سے بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس میں وٹامن ای، کیلیشیم، فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم شامل ہوتا ہے جب کہ اس میں زنک، کیلشیم، تانبا بھی مناسب مقدار میں پایا جاتا ہےلہذا بادام کا استعمال بہت سی بیماریوں میں شفا بخش بھی ہوتا ہے۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
بادام کا استعمال ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے جنہیں بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوتا ہے ایسے افراد کو چاہئے کہ وہ بادام کا استعمال کریں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے کیونکہ بادام میں پایا جانے والا مادہ ایلفا ٹو فیرل بلڈ پریشر کو کنٹرول



رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے
بادام کے استعمال سے جلد ار بالوں کا بھی خیال رکھا جاسکتا ہے، جلد اور بالوں کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال عام ہے اور یہ رنگ کو بھی گورا کرتا ہے جب کہ نومولود بچوں کی جلد کی حفاظت کے لئے روغن بادام کا استعمال کیا جاتا ہے۔
بادام کا نہار منہ استعمال
دماغ کو طاقت بخشنے کے لیے باداموں کو رات بھر بھگونے اور صبح کھانے کا طریقہ ہمارے ہاں صدیوں سے رائج ہے اس لیے زیادہ تر لوگ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر چھوڑ دیتے ہیں اور نہار منہ کھالیتے ہیں اس کے علاوہ بھگوئے ہوئے بادام ہاضمے کو درست بھی کرتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.